کریتی سینن نے ساجد نادیا والا کو اپنا استاد قرار دے دیا

جمعہ 18 جنوری 2019 14:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) بالی وڈ کی اداکارہ کریتی سینن کا ہدایتکار ساجد نادیا والاکے ساتھ کام کرنے کے بارے میں کہنا ہے کہ ان کے ساتھ کام کرنا اپنے استاد کے ساتھ کام کرنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کریتی سینن کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلم ’’ہاوس فل4‘‘ کے ہدایتکار ساجد نادیا والا کے ساتھ کام کرنے سے انہوں نے بہت کچھ اور وہ انہیں اپنا استاد مانتی ہیں۔ فلم ’’ہاوس فل4‘‘ میں کریتی سینن اکشے کمار کے ساتھ مرکزی کردارمیں نظر آئیں گی،فلم رواں سال 26 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 18/01/2019 - 14:30:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :