اداکارہ مہک نور کی چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد

جمعہ 18 جنوری 2019 17:52

اداکارہ مہک نور کی چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) خوبرو اداکارہ مہک نور نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تاریخ ساز فیصلے دیئے ہیں اور وہ فوری انصاف کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستانی قوم کو ایسے ہی منصفوں کی ضرورت ہے جو عوام کو جلد سے جلد انصاف دینے کا عزم رکھتے ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ فنکار برادری سمیت پوری پاکستانی قوم خلوص دعائوں کے ساتھ ہے ۔مہک نور نے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکی خدمات کو عدالتی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور خاص طور پر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کا جو تصور انہو ں نے دیا تھا اب ہم سب ملکر اسے پورا کریں گے ۔

وقت اشاعت : 18/01/2019 - 17:52:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :