کوئین آف جھانسی پر اعتراض اٹھانے پر مجھے ہراساں کیا گیا تو سب کو تباہ کردونگی ، کنگنا رانوت کی دھمکی

جمعہ 18 جنوری 2019 21:29

کوئین آف جھانسی پر اعتراض اٹھانے پر مجھے ہراساں کیا گیا تو سب کو تباہ کردونگی ، کنگنا رانوت کی دھمکی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2019ء) ناموربالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی فلم ’’منی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی‘‘ پراعتراض اٹھانے والوں اورخود کو ہراساں کرنے والوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں ہراساں کیا گیا تو وہ سب کو تباہ کردیں گی۔

(جاری ہے)

بھارت میں راجپوتوں کی تنظیم شری کرنی سینا نے اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم’’منی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی‘‘ پراعتراض اٹھاتے ہوئے فلم کے ہدایت کار، پروڈیوسر اورلکھاری کو ایک خط بھیجا ہے جس میں لکھا گیا ہے اگرفلم میں رانی لکشمی بائی کی شخصیت کو بگاڑ کرپیش کیا گیا یا انہیں بدنام کیا گیا تو انہیں ہماری طرف سے احتجاجی مظاہرے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں رانی لکشمی بائی کو ایک انگریز کے ساتھ رومینس کرتے دکھایا گیا ہے اس کے علاوہ فلم میں رانی لکشمی کا ایک ڈانس بھی شامل ہے یہی وجہ ہے کہ کرنی سینا نے فلم پر اعتراض اٹھایا ہے اور ریلیز سے قبل خود فلم دیکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔اداکارہ کنگنا رناوت نے کرنی سینا کی دھمکی پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہیں فلم کے حوالے سے ہراساں کرنے والے تمام افراد کو تباہ کردیں گی۔ ۔
وقت اشاعت : 18/01/2019 - 21:29:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :