انوشکا شرما کو تمباکو کے اشتہار میں کام کرنا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید

ہفتہ 19 جنوری 2019 11:40

انوشکا شرما کو تمباکو کے اشتہار میں کام کرنا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ انوشکا شرما کو تمباکو کے اشتہار میں کام کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انوشکا شرما نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ تمباکو کے اشتہار میں کام کرتی نظر آرہی ہیں، اس ویڈیو کی تشہیر کے بعد انہیں ہر طرف سے سوشل میڈیا صارفین کے غم و غصے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اداکارہ نے ’پان مصالحے‘ تمباکو کے اشتہار میں کیا ہے۔مداحوں کی طرف سے تمباکو نوشی کے استعمال اور سوشل میڈیا پر اس کی تشہیر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔

وقت اشاعت : 19/01/2019 - 11:40:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :