ایکشن سے بھرپور ویڈیو گیم ’مورٹل کومبیٹ11‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 11:44

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) ایکشن سے بھرپور ویڈیو گیم ’مورٹل کومبیٹ11‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈ بون کی ہدایتکاری میں بننے والا یہ ویڈیو گیم مشہور زمانہ گیم سیریز مورٹل کومبیٹ کا 11واں حصہ ہے جو اگلی نسل کی ٹیکنالوجی کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایاگیا ہے جس میں کردار نت نئے جدید ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے دکھائی دینگے۔وارنر برادرز کی پروڈکشن میں بننے والا یہ ویڈیو گیم23اپریل کوایکس باکس ون،پلے اسٹیشن 4 اور مائیکرو سافٹ ونڈوزپر ریلیز کیا جائیگا۔

وقت اشاعت : 19/01/2019 - 11:44:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :