حجاب میں جو خوبصورتی ہے وہ ہمارے دین کا حصہ بھی ہے ‘اداکارہ نور

ہفتہ 19 جنوری 2019 13:07

حجاب میں جو خوبصورتی ہے وہ ہمارے دین کا حصہ بھی ہے ‘اداکارہ نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) اداکارہ نور نے کہا ہے کہ حجاب میں جو خوبصورتی ہے وہ ہمارے دین کا حصہ بھی ہے ،میں اپنی تمام بہنوں سے یہی کہوں گی کہ وہ حجاب کا استعمال شروع کر دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بے پردگی کی وجہ سے معاشرے میں بے راہ روی فروغ پاتی ہے ،جب خواتین نے ایک ڈھال کا سہارا لیا ہو تو کسی کی میلی نظر اس طرف نہیں جاتی ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک میں شوبز کی رنگینی دنیا میں تھی تو اس وقت مجھے ان باتوں کا زیادہ احساس نہیں تھا مگر اب جب خدا کی رحمت سے روحانیت کی طرف مائل ہوئی تو عورت کی قدرتی شرم و حیاء کا بھرپور احساس ہوا ۔

وقت اشاعت : 19/01/2019 - 13:07:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :