الحمراء میں دہشت گردی کے خطرات کے باوجود مین گیٹ کے باہر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ قائم

جمعرات 2 جنوری 2014 12:37

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) الحمراء کے سکیورٹی گارڈز نے دہشت گردی کے خطرات کے باوجود مین گیٹ کے باہر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ قائم کر دیا ،انتظامیہ نے بھی گارڈ زکیخلاف کاروائی کی بجائے خاموشی اختیار کر لی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الحمرا مال روڈ کے سکیورٹی گارڈ عبدالسلام نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر گاڑیوں کا غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ قائم کر لیا ہے جہاں گاڑیوں سے فی کس 50روپے وصول کیے جارہے ہیں جبکہ پو لیس اورقانون نافذ کر نیوالے اداروں نے الحمراء کے اندر اور مین گیٹ کے ساتھ ہر قسم کی پارکنگ پر دہشت گردی کے خطر ہ کے پیش نظر پابندی عائد کررکھی ہے ۔ اس حوالے سے جب ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن سے رابطہ کیا گیا تو ان کو موبائل فون بند تھا ۔

وقت اشاعت : 02/01/2014 - 12:37:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :