طویل عرصہ بعد چند پاکستانی فلموں کی کامیابی سے انڈسٹری میں امید کی کرن پیدا ہوئی ہے ‘بہار بیگم

جمعہ 10 جنوری 2014 14:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) فلم انڈسڑی کی سینئر اداکارہ بہار بیگم نے کہا ہے کہ طویل عرصہ بعد چند پاکستانی فلموں نے اچھا بزنس کیا ہے جس سے انڈسٹری کے لوگوں میں امید کی کرن پیدا ہوئی ہے ‘ میں آج پھر یہی کہوں گی کہ ہمیں ایک ہی طرز کی فلمیں نہیں بنانی چاہیے بلکہ اپنے موضوعات کو بدلتے وقت کے ساتھ تبدیل کرنا چاہیے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بہار بیگم نے کہا کہ اگر ایک ہی ڈگر پر چلتے رہے تو پھر ہم کامیابی کے دعوے نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

لکھنے والوں کو چاہئیں کہ وہ لوگوں سے ملیں انکے خیالات جانیں اور پھر اسکو کہانی کا رنگ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کا ہر فن مولاہونا خدا کا تحفہ ہوتا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ جو جس شعبے میں فٹ ہے اسے ادھر اُدھر نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ اپنے کام میں مزید جدت لانے کیلئے محنت کرنی چاہیے ۔ سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ نا امیدی قوموں کو برباد کر دیتی ہے اب ہم نے عزم کے ساتھ ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ آج پڑھی لکھی نوجوان نسل فلمیں بنا رہی ہے اور انکی فلمیں کامیاب بھی ہوئی ہیں ۔

وقت اشاعت : 10/01/2014 - 14:45:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :