میرے ٹی وی پر میں شریک فنکار مسکراہٹوں کی فیکٹری کی حیثیت رکھتے ہیں ‘ نعمان اعجاز

ہفتہ 25 جنوری 2014 13:46

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ ٹی وی پر میں جس شو میں میزبانی کے فرائض سر انجام دے رہا ہوں اس میں میرے ساتھ شریک فنکار مسکراہٹوں کی فیکٹری کی حیثیت رکھتے ہیں ، موجودہ دور میں عوام جس طرح ذہنی پریشانی کا شکار ہیں انکے لئے اس طرح کے پروگرام شروع ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ میرے پروگرام میں شریک تمام کامیڈینزاپنی حیثیت میں ایک نام رکھتے ہیں اور لوگ انہیں سننا چاہتے ہیں اس لئے میں کہتا ہوں کہ امان اللہ ‘ افتخار ٹھاکر ‘ سخاوت ناز ‘ جواد وسیم مسکراہٹوں کی فیکٹری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں میں نہ صرف عوام کو مزاح سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملتا ہے بلکہ اس میں بہت سی معلوما ت بھی ہوتی ہیں۔

وقت اشاعت : 25/01/2014 - 13:46:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :