بھارتی عوام کو پاکستانی فلموں کو چسکا ڈالنے کیلئے فری فلمیں بھی برآمد کرنا پڑیں تو ضرور کر نی چاہئیں ‘ صوبیہ خان

ہفتہ 25 جنوری 2014 13:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اپنی فلمیں بھارت میں نمائش کیلئے پیش کرنا ہونگی اور اس کے لئے جامع پالیسی تشکیل دینی چاہیے ‘ بھارتی عوا م کو پاکستانی فلموں کو چسکا ڈالنے کیلئے فری فلمیں بھی برآمد کرنا پڑیں تو ضرور کر نی چاہئیں لیکن اس کے لئے ہمیں جاندار اسکرپٹ کی حامل فلمیں بنانا ہوں گی ۔

(جاری ہے)

انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کو بھلا کر ہمیں انڈسٹری کیلئے اب بھرپور کام کرنا ہو گا ، آج کل فلم انڈسٹری دوبارہ اپنی بحالی کی جانب گامزن ہے ، بھارتی فلموں کی موجودگی میں پاکستانی فلموں کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے ہم کسی سے کم نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اپنی ثقافت کو پھیلانے کیلئے پاکستانی فلم پروڈیوسروں کو اپنی فلمیں مفت برآمد کرنا ہونگی جن کی ریلیز سے آہستہ آہستہ پاکستان کو ایک بڑی مارکیٹ میسر آ جائیگی ۔ اداکارہ نے مزید کہاکہ پشتو فلموں کی کامیابی انڈسٹری کی ترقی اور بحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

وقت اشاعت : 25/01/2014 - 13:47:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :