ایکشن ہیرو وین ڈیم کی کامیڈی سے بھرپور فلم ویلکم ٹو دی جنگل کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

پیر 27 جنوری 2014 13:37

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) ہالی ووڈ کے معروف ایکشن ہیرو وین ڈیم کی کامیڈی سے بھرپور فلم ویلکم ٹو دی جنگل کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ اداکار ویڈ ڈیم ایکشن فلموں کے بعد اب پہلی مرتبہ کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے والے ایسے آفس ورکرز کے گرد گھومتی ہے جن کا جہاز دوران سفر خرابی کا شکار ہو جاتا ہے اور تمام لوگ ایک ویران جزیرے پر پہنچ جاتے ہیں جہاں وہ مختلف سرگرمیوں میں ایسی حرکات کرتے ہیں کہ سب دیکھنے والے ان کی حرکتوں سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں یہ فلم رواں سال 7 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 27/01/2014 - 13:37:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :