”دی لیجنڈ آف ہرکولیس“آج سے ملک بھر کے سینما گھروں میں

جمعہ 31 جنوری 2014 12:22

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء)یونانی ہیروایکشن کا طوفان لے کر پاکستان آگیا ہے۔”دی لیجنڈ آف ہرکولیس“آج سے ملک بھر کے سینما گھروں میں پیش کی جارہی ہے۔ہر کولیس کی بہادری اور کارناموں کے گرد گھومتی ہالی ووڈ کی اس نئی پیشکش کو رینی ہارلین نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یونان کے قدیم ہیرو کا مرکزی کردار فلم میں ماڈل ٹرند ایکٹر کیلین لٹز نبھا رہے ہیں۔بے پناہ طاقت کے مالک ، یونا ن کے اس دیو مالائی کردار کی پیدائش کا مقصد ظالمانہ حکومت کا خاتمہ ہے جسے سازش کے تحت ملک بدر کرنے کے بعد غلام بنا دیا جاتا ہے ۔ اپنے دلیرانہ کارناموں کے ساتھ یہ شہرہ آفاق کردار ایک بار پھر بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے جارہا ہے۔

وقت اشاعت : 31/01/2014 - 12:22:28