سنگم تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ”ہسدے آؤ ہسدے جاؤ “عوامی توجہ کامرکز بن گیا

پیر 24 فروری 2014 13:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) سنگم تھیٹر کے قیام ہونے کے بعد وہاں پیش کیے جانے والا پہلا اسٹیج ڈرامہ ” سیانی فیملی “ کی زبردست کامیابی کے بعد دوسرا نیا اسٹیج ڈرامہ ” ہسدے آؤ ہسدے “ بھی عوامی توجہ کا مرکز بن گیا ۔

(جاری ہے)

مذکورہ اسٹیج ڈرامے میں اداکار ظفر ارشاد ، افضل بوبی ، سونیا شہزادی ، مدھو اور کاجل چوہدری کی پرفارمنس کو ڈرامہ بینوں کی جانب سے بھرپور داد ملک ہی ہے ۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں مجاہد رانا ، فضا بھٹی ، منور دیوانہ ، صنم خان ، بابا شعیب سمیت دیگر شامل ہیں ۔ ڈرامے کی تحریر ہدایتکار ظفر ارشاد کی ہیں جبکہ پروڈیوسر ایم ڈی خالد ہیں ۔ سنگم تھیٹر کے قیام سے گوجرانوالہ ، مریدکے اور شیخوپورہ سمیت دیگر چھوٹے شہروں سے تعلق رکھنے والے ڈرامہ بینوں کو اپنے علاقے کے قریب ہی اچھے فیملی ڈرامے دیکھنے کا موقع ملے گا ۔

وقت اشاعت : 24/02/2014 - 13:57:06

Rlated Stars :