فلم کی ریلیز میں غیر مشروط سپورٹ پر بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان مشکور ہوں ، انو بھیو سنہا

ہفتہ 8 مارچ 2014 14:04

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) بالی وڈ کی نئی فلم ” گلاب گینگ “ کے ڈائریکٹر انوبھیوسنہانے کہا ہے کہ فلم کی ریلیز میں غیر مشروط سپورٹ پر بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان مشکور ہوں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے فلم ڈائریکٹر انوبھیو سنہانے کہا کہ وہ غیر مشروط سپورٹ کرنے پر بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ، مہیش اور مکیشن بھٹ کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ بے حد خوش ہیں کہ فلم ریلیز ہونے جا رہی ہے جبکہ وہ کیس کی سماعت سے ایک رات قبل سو نہیں پائے تھے۔ یاد رہے کہ بالی وڈ فلم گلاب گینگ کی ریلیز کے خلاف سمپت پال دیوی نے درخواست دائر کی تھی کہ مذکور فلم ان کے گروپ ” گلابی گینگ “ پر بنائی گئی ہے اور فلم میں انکا کردار منفی انداز میں پیش کیا گیا ۔

وقت اشاعت : 08/03/2014 - 14:04:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :