پر اسرا رقاتل کے گِرد گھومتی فلم اسٹیج فرائیٹ کا ٹریلر جاری کردیا گیا

ہفتہ 8 مارچ 2014 14:04

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) ہالی ووڈ کی نئی ہارر فلم اسٹیج فرائیٹ کارونگٹے کھڑے کر دینے والا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ۔ہدایت کار جیروم سیبل کی اس فلم میں مرکزی کردارمیٹ لوف اور منی ڈریورنبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ایلی میکڈونلڈ، ڈوگلس اسمتھ اورکینٹ نولن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میگینٹ اسٹوڈیوز کے تحت بننے والی اس فلم کی کہانی انسانی خون کے پیاسے ایک ایسے پر اسرار قاتل کے گر د گھوم رہی ہے جو ایک قدیم اوپیراتھیٹرمیں پرفارم کرنے والے فن کاروں کو خوفناک انداز میں قتل کر رہا ہے تاہم پولیس کوئی بھی سراغ لگانے میں ناکام رہتی ہے۔

دل دہلا دینے والے واقعات کی عکاسی کرتی اس سنسنی خیز میوزیکل فلم کودیکھنا ہے تو دِلوں کو تھام کر دیکھئے گا جو 9مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔

وقت اشاعت : 08/03/2014 - 14:04:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :