میں نے تقریباً 80 فلمیں کی ہیں اور ان میں سے آدھی فلاپ رہیں‘شاہ رخ

پیر 10 مارچ 2014 22:14

میں نے تقریباً 80 فلمیں کی ہیں اور ان میں سے آدھی فلاپ رہیں‘شاہ رخ

ان دنوں شاہ رخ خان پریس سے بہت زیادہ بات چیت کے موڈ میں نہیں ہیں۔حال ہی میں وہ ایک پروگرام میں پہنچے اور بہت ہی محدود بات چیت کرتے ہوئے کچھ فلسفی سے ہو گئے۔ ان کی سب سے زیادہ پسندیدہ فلم کا سوال اٹھنے پر شاہ رخ کا جواب سنجیدگی سے بھرا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ را ون میری پسندیدہ فلم ہے، ’پہیلی‘ مجھے پسند ہے، ’پھر بھی دل ہے ہندوستانی‘ مجھے پسند ہے۔ جو بھی فلمیں خراب کرتی ہیں، جو بھی بچہ تھوڑا کمزور ہوتا ہے، وہ زیادہ پیارا ہوتا ہے۔ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ناکامی سے کبھی بھی مایوس نہ ہوں۔ میں نے تقریباً 80 فلمیں کی ہیں اور ان میں سے آدھی فلاپ رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 10/03/2014 - 22:14:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :