خواتین کے لئے کسی کے ساتھ تعلق رکھنا بہت اہمیت رکھتا ہے، دپیکا پڈوکون
بدھ 12 مارچ 2014 22:34
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کہتی ہیں کہ خواتین کے لئے کسی کے ساتھ تعلق رکھنا بہت اہمیت رکھتا ہے اور وہ خود بھی کسی سے رشتہ قائم کرکے اپنے آپ کو مکمل سمجھتی ہیں۔بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں دپیکا کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتیں کہ کامیابی کا کوئی نسخہ ہوتا ہے اگر ایسا ہوتا تو ہر شخص اس پر عمل کرتا۔
جہاں تک بالی وڈ میں کامیابی کا تعلق ہے تو اس کا راز یہ ہے کہ وہ نہ صرف زندگی کے فیصلوں بلکہ فلموں کا انتخاب بھی دل کے کہنے پر کرتی ہیں۔ وہ وہیں کچھ کرتی ہیں جو ان کا دل چاہتا ہے۔دپیکا پڈوکون نے مزید کہا کہ ایک عورت ہونے کی حیثیت سے کسی کے ساتھ تعلق قائم کرنا ان کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے لیکن اس رشتے کا مثبت ہونا بھی بہت ضروری ہے۔
(جاری ہے)
رنویر سنگھ سے افیئر سے متعلق دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ رنبیر کپور سے ان کا بہت گہرا جذباتی رشتہ تھا جب ہمارے درمیان یہ تعلق ٹوٹا تو وہ بہت روئیں جس کے بعد وہ نہیں چاہتیں کہ دوبارہ ان کا دل ٹوٹے، اس لئے وہ کسی کے بارے میں بھی کوئی فیصلہ کرتے وقت جلد بازی نہیں کرنا چاہتی، کسی سے بھی تعلق استوار کرنے سے قبل اس کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرنا بہت ضروری سمجھتی ہیں۔
اب انویر سے انکا رشتہ انتہائی گہرہ ہے، اور بالآخر انہیں رنویر کی شکل میں ایک اچھا محبوب مل گیا ہے.Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Janina Gavankar
Kevin Costner
Afreen Khan
Zabryna Guevara
Adnan Malik
Pritam Chakraborty
Asrar
Sonia Sethi
Adam Sandler
Feryal Gauhar
Monica Bellucci
Chris Pratt
Showbiz News In Urdu
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
معروف ادیب افسانہ نگار اے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی