موسیقی کا رشتہ میری روح کے ساتھ جڑا ہوا ہے‘گلوکارہ تصور خانم
بدھ 26 مارچ 2014 13:31
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مارچ 2014ء) معروف گلوکارہ تصور خانم نے کہا ہے کہ موسیقی کا رشتہ میری روح کے ساتھ جڑا ہوا ہے مرتے دم تک اسکو نہیں چھوڑ سکتی ۔ پاکستانی موسیقی کا جادو پوری دنیا میں سر چڑھ کر بولتا ہے ۔ آج ہماری نوجوان نسل میں کلاسیکل موسیقی اور غزلیں سننے کا رجحان بڑھتا جارہاہے ۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہر دور میں نوجوان نسل ہی اپنے ماضی کے ہیروز کا نام روشن کرتی ہے ۔
ہمارے نوجوان بھی آج اس شعبے میں باقاعدہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ اب پاکستان فلم انڈسٹری میں وہ کام نہیں جو پہلے ہوا کرتا تھا لیکن موجودہ دور میں تھوڑی بہت پاکستان فلم انڈسٹری کی بہاریں دوبارہ نمودار ہونا شروع ہوئی ہیں جو کہ فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ پلے بیک سنگرز کے لئے بھی نیک شکون ہے ۔(جاری ہے)
اپنے کام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت محدود کام کر رہی ہوں لیکن کام چھوڑا نہیں ہے پرائیویٹ اداروں کے فنکشن و دیگر تقریبات میں اپنی آواز کا جادو جگاتی ہوں جو لوگ مجھ کو سننا چاہتے ہیں وہ کہیں سے بھی مجھ کو ڈھونڈ نکالتے ہیں اور جو میرے در پر آجائے تو مجھ سے انکار نہیں ہوتا ان کی تقریب کو بڑی خوش دلی سے کرتی ہوں ۔
نئے نوجوان نسل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ موسیقی ایک باقاعدہ فن ہے جس کے لئے ریاض ضروری ہے لیکن آجکل کی نوجوان نسل میں ریاض کرنے کا رجحان دیکھنے کو نہیں ملتا جس کی وجہ سے بڑی شان کے ساتھ آنے والے سنگرز تھوڑے ہی عرصے میں سمندر کی جھاگ کی طرح بیٹھ جاتے ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ میں نے اپنی ساری عمر موسیقی کے نا م کی ہوئی ہے ۔ میرے سامنے کتنے گلوکار آئے کئی نے بہت نام کمایا کئی گمنام ہوگئے لیکن اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میرے چاہنے والے آج بھی مجھ کو اسی طریقے سے چاہتے ہیں جس طرح انکی پہلے چاہت تھی ان کا کہنا تھا کہ غزل گائیگی اور کلاسیکل موسیقی کبھی نہیں مر سکتی ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Naheed Akhtar
Mahnoor Baloch
Frankie Shaw
Justin Bieber
Sonia Sethi
Elizabeth Berkley
Sonya Hussain
Aijaz Aslam
Rashid Ali Warbartan
Tilda Swinton
Kabir Khan
Nida Chaudhry
Showbiz News In Urdu
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف