پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بننا شروع ہو گئی ہیں‘ اداکارہ عائشہ خان

بدھ 26 مارچ 2014 13:32

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مارچ 2014ء) اداکارہ عائشہ خان نے کہا ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری اور فیشن انڈسٹری کی ترقی کے بعد اب پاکستان فلم انڈسٹری میں بھی ترقی کے دروازے کھل گئے ہیں اچھی اور معیاری فلمیں بننا شروع ہوگئی ہیں ہمارے ٹی وی کے فنکاروں نے ہی فلم انڈسٹری کو سہارا دیا ہے ۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے بڑے بڑے دعوے کرنے والے آج بھی صرف باتوں کی حد تک ہی محدود ہیں جبکہ جنہوں نے کام کرنا تھا انہوں نے کر دکھایا ۔

میری فلم وار کو میری سوچ سے بھی بڑھ کر رسپانس ملا جس کے بعد مجھ کوئی کئی فلموں سے آفرز ہیں اور میں ابھی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں بہت جلد میرے پرستار مجھ کو نئی فلموں میں دیکھیں گے ۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان ہو یا بھارت ہم فنکاروں کے فن کے لئے سرحدوں کی کوئی قید نہیں ہوتی اسی لئے فنکاروں کا دوسرے ممالک میں کام کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے پاکستانی فلموں میں کام کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں فلموں کا دروازہ کھل گیا ہے اور ہر طرف سے ہوا آرہی ہے ۔

(جاری ہے)

مزید اچھی اور معیاری فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں ۔ ہمایوں سعید، ارم پروین بلال اور دوسرے پروڈیوسرز نے پاکستان فلم انڈسٹری کو اچھی فلمیں دی ہیں اور مجھے قوی امید ہے کہ اب ہماری انڈسٹری کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔

وقت اشاعت : 26/03/2014 - 13:32:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :