اداکارعلی فضل فاسٹ اینڈ فیوریس سیون کا حصہ بن گئے

بدھ 26 مارچ 2014 13:32

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مارچ 2014ء) تھری ایڈیٹس سے شروع کی اداکاری اور اب بھرلی ہے ہالی ووڈ کی اڑان، بات ہورہی ہے بھارتی اداکار علی فضل کی جو نظر آئیں گے فاسٹ اینڈ فیوریس سیون میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے۔

(جاری ہے)

جم کر اداکاری دکھائی بالی وڈ مووی تھری ایڈیس میں علی فضل نے، اسی لیے ہوتی گئی ان پر ایک کے بعد ایک فلموں کی بارش ، یہی نہیں بلکہ اداکار تو دلکش حسیناوٴں کے درمیان ریمپ پر بھی خوب جلوہ گر ہورہے ہیں۔علی فضل اگلے برس نظر آئیں گے اب بطور مہمان اداکار ہالی وڈ کی مشہور مووی فاسٹ اینڈ فیوریس سیون میں،جس کی شوٹنگ آنجہانی اداکار پال واکر کی موت کے بعد بند ہوگئی تھی ، جبکہ اب کہا جارہا ہے کہ اپریل میں پھر سے اس مووی کی عکس بندی شروع ہونے جارہی ہے۔

وقت اشاعت : 26/03/2014 - 13:32:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :