امن و امان کی ابتر صورتحال نے زندگی کے تمام شعبوں کو متاثر کیا،میوزک انڈسٹری بھی زد میں ہے‘ رحیم شاہ

ہفتہ 29 مارچ 2014 13:22

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) معروف گلوکار رحیم شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کی ابتر صورتحال نے زندگی کے تمام شعبوں کو متاثر کیا ہے اور میوزک انڈسٹری بھی اسکی زد میں ہے ۔

(جاری ہے)

پشتو نہ جاننے والوں کے لیے پشتو میں گانا سمجھنا مشکل ضرور ہوتا ہے لیکن کوشش سے ہرکام ممکن بنایا جاسکتا ہے،پاکستانی میڈیا اپنے لوگوں کو بھی پروموٹ کرے تو بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

ایک انٹر ویو میں رحیم شاہ نے کہا کہ ہمیں شہرت، عزت، دولت پاکستان سے مل رہی ہے لیکن ہم بچوں کو دوسروں کا کلچر دکھا رہے ہیں ۔ ریڈیو اور ٹی وی چینلز پر غیر ملکی گانے چل رہے ہوتے ہیں،میرا مطالبہ ہے کہ غیر ملکی کے ساتھ ساتھ اپنی فلموں ، گانوں اور انڈسٹری کے لوگوں کو بھی پروموٹ کیا جائے تاکہ حالات میں بہتری آ سکے ۔

وقت اشاعت : 29/03/2014 - 13:22:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :