شادی کے بعد ریما نے بھی انڈسٹری سے منہ موڑ لیا، مختلف پراجیکٹس کی منصوبہ بندی بیانات سے آگے نہ بڑھ سکی

اتوار 13 اپریل 2014 15:17

شادی کے بعد ریما نے بھی انڈسٹری سے منہ موڑ لیا، مختلف پراجیکٹس کی منصوبہ بندی بیانات سے آگے نہ بڑھ سکی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء)پاکستان فلم انڈسٹری سے بھرپور شہرت کمانے والی اداکارہ ریما نے سسرال جا کر انڈسٹری سے منہ موڑ لیا، انڈسٹری کی ترقی کے لئے مختلف پراجیکٹس کی منصوبہ بندی بیانات سے آگے نہ بڑھ سکی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریما کے بعد متعدد مواقعوں پر اعلان کر چکی ہیں کہ وہ انڈسٹری سے دور نہیں ہوئیں بلکہ اسکی ترقی کے لئے مختلف منصوبوں بارے سوچ بچار کر رہی ہیں لیکن شادی کے بعد ریما نے اس حوالے سے ایک بھی پراجیکٹ شروع نہیں کیا ۔ فلم کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ جس فلم انڈسٹری سے لوگوں نے لاکھوں ،کروڑوں اور شہرت کمائی آج انہوں نے انڈسٹری سے مکمل لا تعلقی اختیار کر لی ہے ۔

وقت اشاعت : 13/04/2014 - 15:17:15