اچھا اسکرپٹ کسی بھی ڈرامے کی مضبوط بنیاد اورکامیابی کی ضمانت ہوتا ہے‘ عائشہ ثناء ،فنکار کو ایسا کردار دینا چاہیے جسکے مطابق وہ خود کو ڈھال سکے ‘ نامور اداکارہ کی انٹر ویو میں گفتگو

اتوار 13 اپریل 2014 15:19

اچھا اسکرپٹ کسی بھی ڈرامے کی مضبوط بنیاد اورکامیابی کی ضمانت ہوتا ہے‘ عائشہ ثناء ،فنکار کو ایسا کردار دینا چاہیے جسکے مطابق وہ خود کو ڈھال سکے ‘ نامور اداکارہ کی انٹر ویو میں گفتگو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) نامور اداکارہ عائشہ ثنا ء نے کہا ہے کہ اچھا اسکرپٹ کسی بھی ڈرامے کی مضبوط بنیاد ہوتا ہے جو بعد میں کامیابی کاضامن بنتا ہے ،میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کردار نبھاؤں جو میری شخصیت سے میل کھاتا ہو۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ کا کہنا تھاکہ ہمیں آج یہ نہیں سوچ لینا چاہیے کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری اپنے عروج پر ہے بلکہ ہمیں اسے بر قرار رکھنے کے لیے مزید محنت کرنا ہو گی جسکے لیے تحریروں پر خاص توجہ دینا ہو گی ۔

جہاں کامیابی حاصل کرنا مشکل امر ہے وہیں اسے بر قر ار رکھنا اس سے بھی مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ عائشہ ثناء نے کہا کہ کرداروں کی یکسانیت سے ناظرین ہی نہیں فنکار بھی پریشان ہوجاتے ہیں، منتظمین کو یہ خیال رکھنا چاہیے کہ کونسا فنکار اس وقت کس طرح کے کردار ادا کر رہا ہے اور اس سے آگے اسے کونسے کردار میں ڈھالنا ہے ۔

وقت اشاعت : 13/04/2014 - 15:19:09

Rlated Stars :