میرا فلم ”ہوٹل“ کی ریڈ کارپٹ تقریب میں شرکت کیلئے دبئی روانہ

بدھ 16 اپریل 2014 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) ادکارہ میرا اپنی فلم ”ہوٹل“کی ریڈ کارپٹ تقریب میں شرکت کرنے کیلئے کراچی سے دبئی روانہ ہوگئیں۔ میرااپنی فلم ”ہوٹل “ کی تقریب میں شرکت کیساتھ اس کی پرموشن میں بھی حصہ لیں گی۔ میر اپانچ دن تک دبئی میں قیام کرنے کے بعد واپس پاکستان آجائیں گی۔

(جاری ہے)

دبئی روانگی سے قبل میرا نے میڈیا سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ فلم” ہوٹل “میں میراکردارانتہائی جاندار ہے۔

جودیکھنے والوں کوضرور پسند آئے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میرے خلاف جن لوگوں نے منفی مہم شروع کررکھی ہے میں اس سے قطی خوف زدہ نہیں اور نہ ہی میں ایسی باتوں سے گھبرانے والی ہوں۔انہوں نے کہا کہ جولوگ میڈیا میں میرے خلاف زہراگل رہے ہیں۔ان کے ہاتھ میرا نہیںآ ئی اسی لئے ا ن کیلئے انگور کھٹے ہیں۔

وقت اشاعت : 16/04/2014 - 23:50:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :