فلم ”ٹو اسٹیٹ“ نے ریلیز کے پہلے ہی دن شائقین سے خود داد سمیٹی ،فلم کے ہیرو ارجن کپور ‘ہیروئن عالیہ بھٹ اورڈائریکٹر کرن جوہر بھی سینما گھر پہنچ گئے

اتوار 20 اپریل 2014 14:20

فلم ”ٹو اسٹیٹ“ نے ریلیز کے پہلے ہی دن شائقین سے خود داد سمیٹی ،فلم کے ہیرو ارجن کپور ‘ہیروئن عالیہ بھٹ اورڈائریکٹر کرن جوہر بھی سینما گھر پہنچ گئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) فلم ٹو اسٹیٹ نے ریلیز کے پہلے ہی دن شائقین سے خود داد سمیٹی ، ممبئی میں فلم دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین اس وقت حیران رہ گئے جب سینماؤں میں فلم کے ہیرو ارجن کپور ہیروئن عالیہ بھٹ اورڈائریکٹر کرن جوہر بھی پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ فلم کے پہلے دن انہیں شہریوں کا رد عمل اچھا لگا۔ عشق زادے سے شہرت پانے والے ارجن کپور نے کہا کہ فلم میں ان کا کردار ان کی حقیقی زندگی سے قریب ہے۔فلم کی کہانی کالج میں پڑھنے والے دومختلف ریاستوں کے طلبہ کے گرد گھومتی ہے ، جن کی پریم کہانی میں خاندان والے دیواربن جاتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 20/04/2014 - 14:20:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :