پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی میرا اولین مشن ہے ،سید نور

بدھ 23 اپریل 2014 13:58

پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی میرا اولین مشن ہے ،سید نور

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی میرا اولین مشن ہے ،اس کے لیے ذاتی اختلافات کو ایک طر ف رکھتے ہوئے سب کو مل کر چلنا ہو گا ،اس لیے پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے مجھے تمام دوستوں کے علاوہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے تعاون کی اشد ضرورت ہے ،ہمارے فنکار محدود وسائل اور نامساعد حالات کے باوجود بہترین رزلٹ دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر و چےئرمین پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن سید نور نے لاہور سے ٹیلی فون پر ”اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

23اپریل 2014ء “ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے ، پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر و چےئرمین پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن سید نور نے کہا کہ زوال کا شکار پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی اور سینماؤں کی رونق کو بحال کرنا میرا پہلا اور اولین مشن ہے ،پاکستان فلم انڈسٹری سے زوال اس وقت شروع ہوا جب یہاں پر لوگوں کے دلوں سے محبتیں ختم ہو تی گئیں ،اب ہمیں انہی محبتوں کو دوبارہ اپنے دلوں میں جگانا ہو گا ،اس کے لیے ہمیں اپنے ذاتی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے اکٹھے مل کر کام کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ ہم سب فنکار اور پروڈیوسرز پاکستان فلم انڈسٹری کی وجہ سے ہی اس مقام پر ہیں ،اس لیے پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی میں ہم سب کی بقاء ہے ،معروف پروڈیوسر سید نور نے کہا کہ میں اپنے تمام دوستوں خصوصاََ چوہدری اعجاز کامران اور ذوالفقار مانا کا بے حد شکر گزار ہوں ،جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھتے ہوئے پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کا چےئرمین منتخب کر کے اہم ذمہ داری سونپ دی ہے، آخر میں سینماؤں کا سرکٹ محدود ہونے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں معروف فلم پروڈیوسر سید نور نے کہا کہ روایتی سینماؤں کی کمی کو ملٹی پلیکس سینما پوری کر رہے ہیں اس لیے اب ہمیں بھی اسی کو اپنے ذہن میں رکھتے ہوئے فلمیں بنانے کی ضرورت ہے-

وقت اشاعت : 23/04/2014 - 13:58:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :