فوک موسیقی پاکستان ہی کی طرح دنیا بھر میں بھی پسند کی جاتی ہے‘گلوکارعابدہ پروین

جمعہ 2 مئی 2014 14:52

فوک موسیقی پاکستان ہی کی طرح دنیا بھر میں بھی پسند کی جاتی ہے‘گلوکارعابدہ پروین

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2مئی 2014ء) گلوکارہ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ فوک موسیقی پاکستان ہی کی طرح دنیا بھر میں بھی پسند کی جاتی ہے ہمارے کئی فوک گلوکاروں کی بیرون ممالک میں بھی بہت ڈیمانڈ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موسیقی کی کوئی زبان نہیں ہوتی اچھے اور سریلے سر سننے والے کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے شروع ہی سے گلوکاری کا بے حد شوق تھا اور خدا نے مجھے اس شعبے میں جس طرح عزت سے نوازا ہے میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک بھارت میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شومیں بطور جج کام کرکے نئے تجربات ہوئے وہاں بھی لوگ مجھ سے اسی طرح پیار کرتے ہیں یہ میرے لیے بڑے اعزازکی بات ہے۔

وقت اشاعت : 02/05/2014 - 14:52:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :