علی ظفر نے بالی ووڈ کی 2نئی فلمیں سائن کرلیں

جمعہ 2 مئی 2014 23:05

علی ظفر نے بالی ووڈ کی 2نئی فلمیں سائن کرلیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی۔2014ء)گلوکارو اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ ملک اور بیرون ملک ملنے والی کامیابی صرف اورصرف میری فیملی اورچاہنے والوں کی دعاوٴں کی بدولت مجھے ملی ہیں۔ماڈلنگ، میوزک اوراداکاری کے شعبوں میں کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے معروف فلمساز اداروں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا اور مستقبل میں بھی بہت سے منفرد اور اچھوتے پراجیکٹس کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کوتفریح فراہم کرنے کا ارادہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں دو نئے پراجیکٹس سائن کیے ہیں جن کو معروف فلمساز ادارے بنانے جارہے ہیں۔ان فلموں میں بھی پہلے کی طرح معمول سے ہٹ کر کرداروں کو ادا کرتا دکھائی دوں گا۔

وقت اشاعت : 02/05/2014 - 23:05:10

Rlated Stars :