فلمی دنیا میں جدوجہد کا سفر جاری ہے ،کنگنا رانوت ،مجھے جتنی پذیرائی آج ملی ہے اس سے پہلے نہیں ملی تھی ، انٹرویو

جمعہ 2 مئی 2014 23:08

فلمی دنیا میں جدوجہد کا سفر جاری ہے ،کنگنا رانوت ،مجھے جتنی پذیرائی آج ملی ہے اس سے پہلے نہیں ملی تھی ، انٹرویو

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی۔2014ء) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت نے کہا ہے کہ فلمی دنیا میں جدوجہد کا سفر جاری ہے اور آج انہیں جتنی پذیرائی ملی ہے اس سے پہلے نہیں ملی تھی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں محسوس کررہی ہوں کہ میری زندگی کا خوبصورت ترین سفر ہے کیونکہ کام کی وجہ سے مداحوں کی جانب سے جو پذیرائی اور حوصلہ افزائی مل ر ہی ہے اس سے پہلے ایسا نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کارکردگی کے بارے میں جو تصور پایا جاتا وہ تبدیل ہوچکا ہے جس کی مجھے بڑی خوشی ہے انہوں نے کہا کہ اب مختلف موضوع پر فلمیں بن رہی ہیں اور ان کے مطاق اپنے آپ کو کردار میں ڈھالنے کیلئے سخت محنت کرنا پڑتی ہے اور اس کیلئے وہ بھرپور کوششیں کررہی ہیں ۔

وقت اشاعت : 02/05/2014 - 23:08:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :