بالی وڈ کی راج دلاری نرگس کوبچھڑے 33برس بیت گئے

ہفتہ 3 مئی 2014 16:49

بالی وڈ کی راج دلاری نرگس کوبچھڑے 33برس بیت گئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مئی 2014ء) بھارتی فلم نگر میں ایک عرصے تک راج کرنے والی اداکارہ نرگس کو بولی ووڈ کی پہلی بیوٹی کوئین کہا جائے تو بے جانہ ہوگا۔ نرگس دت کو پرستاروں سے بچھڑے 33 برس بیت چکے ہیں۔انکے فنی سفر کی چند جھلکیاں دکھا رہے ہیں۔1929ء میں بھارت کے شہر کول کتہ میں پیدا ہونے والی نرگس کا اصل نام فاطمہ رشید تھا۔

1935 ء میں چھ سال کی عمر میں فلم ( تلاش حق ) میں بطور چائلڈ سٹار کام کیا۔ بحثیت ہیروئن نرگس کی پہلی فلم آگ تھی جو 1948ء میں ریلیز ہوئی۔ اپنے تیس سالہ فلمی کئریر میں نرگس نے تقریبا 50 فلموں میں اداکاری کی۔پچاس کی دہائی میں نرگس نے انڈین سینما کو سپر ہٹ کلاسیک فلمیں دیں جن میں میلہ، برسات، شری 420، دیدار، اور چوری چوری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

خاص طور پر نصف صدی پہلے فلمایا ہوا فلم ( آوارہ ) کا گیت آج بھی سامعین بہت پسند کرتے ہیں۔

نرگس اور راج کپور نے پہلی فلم کے بعد درجن بھر فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔اس جوڑی کو اپنے دورمیں بہت پسند کیا گیا اور یہاں سے شروع ہوا نرگس اور راج کپور کے درمیان محبت کا سلسلہ جس کی جھلک ان فلموں میں نظر آتی ہے۔ ان دونوں کی شادی میں رکاوٹ بنا راج کپور کا پہلے سے شادی شدہ ہونا،ان کا رومانس چھ سال تک جاری رہا۔1956ء میں بننے والی فلم چوری چوری اس جوڑی کی آخری فلم تھی۔

1957ء میں آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد ہونے والی فلم مدر انڈیا میں نرگس فن کی بلندیوں پر نظر آئیں۔مدر انڈیا کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر لگنے والی آگ نے نرگس کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔ اس فلم میں نرگس کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے سنیل دت نے اپنی جان پر کھیل کر نرگس کی جان بچائی اور یہاں سے شروع ہوا۔ نرگس اور سنیل دت کی زندگی کا نیا سفرجس کے کچھ عر صے بعد دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

وقت اشاعت : 03/05/2014 - 16:49:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :