بھارت کی بے باک ماڈل اور اداکارہ پونم پانڈے غیراخلاقی لباس پہننے پر گرفتار

ہفتہ 3 مئی 2014 17:53

بھارت کی بے باک ماڈل اور اداکارہ پونم پانڈے غیراخلاقی لباس پہننے پر گرفتار

بھارت کی بے باک ماڈل اور اداکارہ پونم پانڈے کو عوامی مقامات پر غیر اخلاقی لباس پہننے پر گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی میرا روڈ پولیس نے جمعہ کی رات پونم پانڈے کو اس وقت گرفتار کیا جب انہوں نے عوامی مقام پر مبینہ طور پر غیر اخلاقی لباس زیب تن کرکے کسی کا انتظار کررہی تھیں، بعد ازاں انہیں آئندہ اس قسم کے لباس پہن کر عوامی مقام پر نہ آنے کی تنبیہہ کے بعد رہا کردیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پونم پانڈے اپنی غیر اخلاقی حرکتوں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر عریاں تصاویر جاری کرنے کے حوالے سے خاصی شہرت کی حامل ہیں، اس کے علاوہ عوامی مقامات پر نازیبا لباس زیب تن کرکے آنے پر انہیں متعدد مرتبہ حراست میں لیا جاچکا ہے۔

وقت اشاعت : 03/05/2014 - 17:53:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :