پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں پروفیشنلزم کی کمی ہے‘ قوی خان،غنڈوں اور بدمعاشوں کو ہیرو بنا کر پروفیشنل لوگوں کو کھڈے لائن لگادیا گیا ہے‘ انٹرویو

ہفتہ 3 مئی 2014 00:01

پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں پروفیشنلزم کی کمی ہے‘ قوی خان،غنڈوں اور بدمعاشوں کو ہیرو بنا کر پروفیشنل لوگوں کو کھڈے لائن لگادیا گیا ہے‘ انٹرویو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) فلم‘ ٹی وی اور تھیٹر کے لیجنڈ اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں‘ پروفیشنلزم کی کمی ہے‘ ہمارے ہاں وہ لوگ نہیں ہیں جنہوں نے ماضی میں کام کو عبادت سمجھ کر کیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اب فلمی حالات ایسے ہوچکے ہیں کہ بہتر ہوتے نظر نہیں آرہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فلمی کیریئر 60ء کی دہائی میں شروع کیا اور اب تک 200 سے زائد فلموں میں کام کرچکا ہوں۔

(جاری ہے)

فنکاروں کی فلاح و بہبود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہوں۔ ماضی میں ہماری فلموں نے بھارتی فلموں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ہماری کئی فلموں کی کاپی بھارت نے کی ہے جوکہ ہماری کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ غنڈوں اور بدمعاشوں کو ہیرو بنادیا جاتا ہے جبکہ پروفیشنل لوگوں کو کھڈے لائن لگادیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹی وی اور فلم کا جو عروج دیکھا وہ آج کی نسل کو نصیب نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی اگر لالچ کی بجائے معیاری کام پر توجہ دی جائے تو یقیناً ہماری انڈسٹری ضرور اپنے پاؤں پر کھڑی ہوجائے گی۔

وقت اشاعت : 03/05/2014 - 00:01:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :