ٹائیگر شیروف کی فلم ”ہیرو پنتی“ جلد ریلیز ہو گی

اتوار 11 مئی 2014 13:02

ٹائیگر شیروف کی فلم ”ہیرو پنتی“ جلد ریلیز ہو گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف کی فلم ”ہیرو پنتی“ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے لیکن فلم سے زیادہ ان کے نام رکھنے کی کہانی دلچسپ نظر آتی ہے۔سوشل میڈیا پر ٹائیگر کے نام پر کئی طرح کے لطائف بھی سامنے آئے ہیں۔ٹائیگر کا کہنا ہے کہ ان باتوں سے انھیں فرق نہیں پڑتا۔

(جاری ہے)

لیکن آخر ان کا نام کیسے پڑا اس میں لوگوں کی دلچسپی ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں بچپن میں سب کو کاٹتا رہتا تھا۔ میں بالکل جانوروں کی طرح حرکتیں کیا کرتا تھا۔ تو ممی پاپا نے میرا نام ہی ٹائیگر رکھ دیا۔بہر حال ٹائیگر یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ اپنے والد جیکی کی طرح نہیں ہیں بلکہ وہ ان کے برعکس بہت شرمیلے مزاج کے ہیں-

وقت اشاعت : 11/05/2014 - 13:02:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :