ابرارالحق سمیت نامور گلوکار میوزک شو کیلئے انگلینڈ جائیں گے

جمعہ 16 مئی 2014 23:36

ابرارالحق سمیت نامور گلوکار میوزک شو کیلئے انگلینڈ جائیں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مئی۔2014ء)ابرارالحق سمیت نامور گلوکار یکم جون کو انگلینڈ میں ہونے والے میوزیکل شو میں پرفارم کریں گے۔ وی پی میڈیا کے زیراہتمام یکم جون کو انگلینڈ میں میوزیکل شو پیش کیا جائے گا جس میں گلوکار ابرارالحق‘ حمیرا ارشد اور بلال سعید سمیت دیگر گلوکار پرفارم کریں گے۔

(جاری ہے)

فنکار 29 مئی کو شو کرنے کیلئے لاہور سے انگلینڈ روانہ ہوں گے۔ شو کے کوآرڈینیٹر اشتیاق احمد اور پروڈیوسر محبوب احمد ہیں۔

وقت اشاعت : 16/05/2014 - 23:36:02

Rlated Stars :