فلم ”ٹرانسفارمرز‘ ایج آف ایکس ٹنکشن“ کا نیا کلپ جاری کردیا گیا‘فلم 27 جون کو ریلیز ہوگی

جمعہ 16 مئی 2014 23:38

فلم ”ٹرانسفارمرز‘ ایج آف ایکس ٹنکشن“ کا نیا کلپ جاری کردیا گیا‘فلم 27 جون کو ریلیز ہوگی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مئی۔2014ء) ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن ایکشن سیریزٹرانسفارمرز سلسلے کی چوتھی فلم ٹرانسفارمزز فور" ٹرانسفارمز:ایج آف ایکس ٹنکشن"کا نیا کلپ جاری کردیا گیا۔ فلمسازلورنزو ڈی بونا وینچورا کی سائنس فکشن ،ایکشن،ایڈونچر اور فینٹسی سے بھرپور اس فلم کی ہدایتکاری بھی ٹرانسفارمرز ڈارک آف دی مون کی طرح مائیکل بے دے رہیں جس میں اس بار مائیکل واہلبرگ مرکزی کردارادا کرتے نظر آئینگے۔

(جاری ہے)

دیوہیکل روبوٹس کے ذریعے انسانوں کی دنیا میں تباہی مچاتی شیطانی طاقتوں کیخلاف جنگ کے گرد گھومتی ٹرانسفامرزسیریز کے چوتھے حصے میں واہلبرگ سمیت اسٹینلے ٹوسی،کیلسے گرامر،نکولا پالٹز،صوفیامائلز،جیک رینوراورٹی جے مائلر اہم کردارادا کررہے ہیں۔165ملین ڈالر کے بجٹ سے بننے والی ایگزیکٹو پروڈیوسر اسٹیون اسپلبرگ کی یہ تھری ڈی سائنس فکشن ایکشن فلم پیرا ماوٴنٹ پکچرز کے تحت27جون کو امریکا اور10جولائی کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 16/05/2014 - 23:38:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :