کیا شاہ رخ، سلمان، عامر بھارت چھوڑ کر جا رہے ہیں؟
پیر 19 مئی 2014 21:17
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مئی۔2014ء) کیا نریندر مودی کی جیت کے بعد بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان بھارت چھوڑ کر پاکستان جا رہے ہیں؟بی بی سی کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ سوال اس وقت اٹھا جب کےآر کے نام سے مشہور بالی ایک وڈ اداکار اور پروڈیوسر کمال آر خان نے شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں لکھا تھا: ’اگر نریندر مودی وزیر اعظم بنتے ہیں تو میں بھارت چھوڑ کر پاکستان جا کر بس جاؤں گا۔
‘شاہ رخ خان نے اس جعلی ٹویٹ کی تصویر کے خلاف ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا: ’وہ تمام بیوقوف لوگ جو ایک ایسے ٹویٹ کی بات کر رہے ہیں جسے میں نے لکھا ہی نہیں، میں انھیں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ سب اتنے ہی خراب اور بچگانہ ہیں جتنی اس ٹویٹ کی غلط انگریزی۔(جاری ہے)
‘شاہ رخ خان کے اس ٹویٹ کو 2799 لوگوں نے ری ٹویٹ کیا۔سلمان خان نے نریندر مودی کی حمایت میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سب سے اچھے امیدوار کو ووٹ دیں ،کے آر کے نے جعلی ٹویٹ والی تصویر لگا کر سوال کیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے یہ ٹویٹ کی تھیں۔
تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ نریندر مودی سے متعلق عامر خان کے ٹویٹ کو 950 ری ٹویٹ، سلمان خان کے ٹویٹ کو 1219 ری ٹویٹ اور شاہ رخ خان کے ٹویٹ کو 1110 ری ٹویٹ ملے۔جعلی ٹویٹس کی ان تصاویر کو کئی لوگوں نے ری ٹویٹ کیا۔ تاہم فوری طور پر ہی لوگوں نے اس کے جھوٹ ہونے کی بات بھی سامنے رکھ دی تھی، اور جلد ہی کے آر کے کے اس ٹویٹ کا جواب دینے کے لیے شاہ رخ خان کے کئی پرستار بھی ٹویٹ کرنے لگ گئے۔ایس آرکے وارئیر 1 نام سے شاہ رخ کے ایک مداح لکھا: ’شاہ رخ اور عامر خان والا ٹویٹ جعلی ہے، بی جے پی کے اترپردیش یونٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان تصاویر کے جعلی ہونے کی بات کہی ہے۔‘عام آدمی پارٹی کے حامی راگھو نے لکھا: ’دوستو، کیوں فوٹوشاپ کا استعمال کر رہے ہو؟ بکواس باتیں ہیں، کوئی بھارت نہیں چھوڑ رہا۔ ہم سب یہیں رہ کر انتظار کریں گے۔‘کے آر کے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق وہ خود بھارت چھوڑ کر دبئی جا چکے ہیں۔ وجہ ہے کہ کچھ وقت پہلے نریندر مودی کی انتخابی مہم کو دیکھتے ہوئے انھوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا تھا کہ ’اگر مودی جیت گئے تو وہ بھارت چھوڑ کر کسی اور ملک چلے جائیں گے۔‘کے آر کے اپنے متنازع بیانات کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی وہ اس طرح کے کئی بیانات کے سبب ٹوئٹر پر مذاق کا موضوع بن چکے ہیں۔Rlated Stars :
عامر خان
Aamir Khan
شاہ رخ خان
Shah Rukh Khan
سلمان خان
Salman Khan
سلمان خان
Salman Khan
شاہ رخ خان
Shah Rukh Khan
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Shania Twain
Shabana Azmi
Rosie Huntington-Whiteley
Sanjay Dutt
Kristen Bell
Samina Peerzada
Saira Naseem
Dwayne Johnson
nicolas cage
Kelly Reilly
Ekta Kapoor
Caitriona Balfe
Showbiz News In Urdu
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
معروف ادیب افسانہ نگار اے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا