5سو فلموں میں کام کیا تاہم پرائیڈ آف پرفارمنس سے محروم ہوں ، نغمہ بیگم ،سینکڑوں ٹی وی ڈراموں میں نجی ایوارڈ ملے ، معلو م نہیں پرائیڈ آف پرفامنس کیسے ملتا ہے،انڈسٹری بحران دیکھ کر غمزدہ ہوجاتی ہوں ، میڈیا سے گفتگو

بدھ 21 مئی 2014 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی۔2014ء) سینئر اداکارہ نغمہ بیگم پانچ سو فلموں میں کام کرنے کے بعد بھی پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ حاصل نہ کرسکیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نغمہ نے بتایا کہ انہیں پچاس سال کے قریب شوبز انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے ہوچکے ہیں اب تک پانچ سو سے زائد فلمیں اور سینکڑوں ٹی وی ڈرامے کئے ہیں جن پر بے شمار نجی ایوارڈ بھی ملے تاہم پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کیسے ملتا ہے اس کا علم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان دنوں فلم انڈسٹری کا بحران دیکھ کر بہت غمزہ ہوجاتی ہیں ۔

وقت اشاعت : 21/05/2014 - 23:09:34