بھارتی اور پاکستانی اداکاروں پر مبنی نئی فلم ” سلطنت “ اور ” آپریشن021 “ عید الفطر کی دوڑ میں شامل، دونوں فلمیں کثیر سرمائے سے تیار کی گئی ہیں

بدھ 21 مئی 2014 23:09

بھارتی اور پاکستانی اداکاروں پر مبنی نئی فلم ” سلطنت “ اور ” آپریشن021 “ عید الفطر کی دوڑ میں شامل، دونوں فلمیں کثیر سرمائے سے تیار کی گئی ہیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی۔2014ء) بھارتی اور پاکستانی اداکاروں پر مبنی نئی فلم ” سلطنت “ اور ” آپریشن021 “ عید الفطر کی دوڑ میں شامل ہوگئیں ۔ بڑے فلمسازوں نے عید دوڑ میں اپنی فلموں کی ریلیز کے حوالے سے پلاننگز شروع کردی ہیں مختلف سینما گھروں سے بھی رابطے کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

فلم سلطنت میں بھارتی اداکارہ شوبتا تیواری ، احسن خان ، جاوید شیخ ، کاشف محمود اور دیگر شامل ہیں فلم کو ریلیز کرنے کی ذمہ داری کامران فلمز کے سپرد کردی گئی ہے ۔ سلطنت کثیر سرمائے سے تیار ہوئی جس کی کامیابی یقینی لگتی ہے جبکہ زیبا بختیار کی فلم آپریشن 021 بھی بڑے بجٹ کی فلم ہے جو عید دوڑ میں شامل ہے ۔

وقت اشاعت : 21/05/2014 - 23:09:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :