دپیکا پڈوکون کے ساتھ کوئی رومانوی تعلق نہیں‘رنویر سنگھ

بدھ 21 مئی 2014 23:15

دپیکا پڈوکون کے ساتھ کوئی رومانوی تعلق نہیں‘رنویر سنگھ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی۔2014ء)بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ اس کا دپیکا پڈوکون کے ساتھ کوئی رومانوی تعلق نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں رنویر نے کہا کہ ہماری گہری دوستی ہے اور ایک دوسرے کی کمپنی کو ہم انجوائے کرتے ہیں۔ یہ دوستی فلم ”رام لیلا” کے دوران پروان چڑھی تھی جوکہ فلم کے دائرے کے اندر ہی رہی۔

(جاری ہے)

رنویر نے کہاکہ دپیکا میری گہری دوست ہے لیکن میرا اس کے ساتھ کوئی رومانوی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہاکہ میری ذاتی زندگی کے بارے گڑھی گئی کہانیاں مجھے پریشان نہیں کرتیں کیونکہ میرا سارا دھیان میرے کام پر ہے۔ اپنی نئی فلم کے بارے بات کرتے ہوئے رنویر نے کہاکہ زویا اختر کی فلم میں باجی راؤ کا کردار اس کیلئے چیلنجنگ ہے جس کیلئے مجھے مراٹھی زبان، گھڑ سواری اور تلوار بازی سیکھنی پڑ رہی ہے۔ فلم کے کردار کیلئے مجھے گنجا بھی کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 21/05/2014 - 23:15:41

Rlated Stars :