اداکار رنبیر کپور نے فلم میں اپنے کردار میں حقیقی رنگ لانے کے لئے باکسنگ کی تربیت حاصل کرنا شروع کردی

بدھ 21 مئی 2014 23:15

اداکار رنبیر کپور نے فلم میں اپنے کردار میں حقیقی رنگ لانے کے لئے باکسنگ کی تربیت حاصل کرنا شروع کردی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی۔2014ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے فلم میں اپنے کردار میں حقیقی رنگ لانے کے لئے باکسنگ کی تربیت حاصل کرنا شروع کردی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیرکپور ”بمبئے ویلویٹ“ نامی فلم میں ایک اسٹریٹ فائٹر کا کردار ادا کررہے ہیں جس کے لئے انہیں مارشل آرٹس کی مختلف اقسام سے واقفیت ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اپنے کردار کو حقیقی بنانے کے لئے رنبیر کپور نے باکسنگ سیکھنا شروع کردی ہے، اس کے لئے کینیا سے خصوصی ماہر کو بلایا گیا ہے جو انہیں 4 ماہ تک باکسنگ سمیت دیگر مارشل آرٹس کی تربیت دے گا۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارائیں پریانکا چوپڑا اور سوناکشی سنہا بھی اپنی نئی آنے والی فلموں میں باکسر کا کردار ادا کررہی ہیں جس کے لئے وہ بھی خصوصی تربیت حاصل کررہی ہیں۔

وقت اشاعت : 21/05/2014 - 23:15:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :