اداکارہ سوناکشی سنہا نے اداکاری کے بعد پروڈیوسر بننے کا عندیہ دیدیا

جمعہ 23 مئی 2014 15:50

اداکارہ سوناکشی سنہا نے اداکاری کے بعد پروڈیوسر بننے کا عندیہ دیدیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23مئی 2014ء)بالی وڈ دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے اداکاری کے میدان میں نام کمانے کے بعد اب پروڈیوسر بننے کا عندیہ دے دیا۔

(جاری ہے)

دبنگ گرل سوناکشی سنہا ان دنوں پروڈکشن کے میدان میں قدم جمانے کا سوچ رہی ہیں ۔ سوناکشی کا کہنا ہے کہ سنہا فیملی کا پروڈکشن ہاؤس ان کے بھائی کے زیر انتظام ہے ۔ آنے والے وقت میں وہ فلمیں پروڈیوس کر کے اسے خود چلانے کا سوچ رہی ہیں تاہم اداکارہ کا کہنا ہے کہ فی الحال ان کی توجہ اداکاری پر ہی ہے۔

وقت اشاعت : 23/05/2014 - 15:50:21

Rlated Stars :