اداکارہ ثناء اپنے شوہر اور صاحبزادے کے ہمراہ ملائیشیاء روانہ ہو گئیں

ہفتہ 31 مئی 2014 13:26

اداکارہ ثناء اپنے شوہر اور صاحبزادے کے ہمراہ ملائیشیاء روانہ ہو گئیں

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مئی 2014ء)اداکارہ ثناء اپنے شوہر اور صاحبزادے کے ہمراہ ملائیشیاء روانہ ہو گئیں ۔ روانگی سے قبل اداکارہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں ہر سال گرمیوں کی چھٹیاں منانے ملائیشیاء جاتی ہوں ۔

(جاری ہے)

سارا سال کام کرنے کی وجہ سے ہونیوالی ذہنی اور جسمانی تھکاوٹ کو خوبصورت مقامات کی سیر اور شاپنگ کر کے دورکر تی ہوں ۔ اداکارہ نے بتایا کہ ملائیشیاء ایک ماہ قیام کے بعد وطن واپس آ جاؤں گی۔

وقت اشاعت : 31/05/2014 - 13:26:49