پریانکا کے بعد دیپکا بھی فلم میں کھلاڑی بنیں گی

بدھ 4 جون 2014 11:52

پریانکا کے بعد دیپکا بھی فلم میں کھلاڑی بنیں گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جون 2014ء) بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ چنائے گرل اب بیڈمنٹن کی کھلاڑی سائنا نہوال کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے جارہی ہیں۔ دپیکا پڈکوون ایسے کھلاڑی کی بیٹی ہیں جو بیڈمنٹن میں بھارت کو کئی اعزازت دلا چکے ہیں۔ خود چنائے گرل بھی اس کھیل میں مہاری رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

والد پرکاش کی خواہش تھی کہ بیٹیا رانی بیڈمنٹن میں نام کمائیں لیکن وہ اداکاری میں آگئیں لیکن اب ہدایتکار مہیش بھٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ بیڈ منٹن اسٹار سائنا نہوال کی زندگی پر فلم بنائیں گے اور کہا جا رہا ہے کہ اس سلسلے میں انھوں نے دپیکا سے رابطہ کیا ہے۔

ہدایتکار کا ماننا ہے کہ دپیکا پڈوکون کھیل سے اچھی طرح واقف ہیں اسی لیے وہ اس کردار میں حقیقت کا رنگ بھر سکتی ہیں۔ ادھر گانے بی بی ڈول سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی گلوکارہ کانیکا کپور اب ہدایتکار فرح خان کی فلم ہیپی نیو ایئر میں دپیکا پڈوکون کے لیے گانا گائیں گی۔

وقت اشاعت : 04/06/2014 - 11:52:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :