عالیہ بھٹ نئی فلم کا گانا شوٹ کراتے زخمی ہو گئیں

پیر 9 جون 2014 12:36

عالیہ بھٹ نئی فلم کا گانا شوٹ کراتے زخمی ہو گئیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جون 2014ء) بالی وڈاداکارہ عالیہ بھٹ نئی فلم کا گانا شوٹ کراتے زخمی ہو گئیں۔ ڈاکٹر نے اداکارہ کو دس دن آرام کرنے کی ہدایت کر دی۔ ہمپٹی شرما کی دلہنیا کا گانا شوٹ کراتے اداکارہ کی ٹانگ پر زخم آیا۔

(جاری ہے)

درد کی شدت پر ایم آر آئی سکین کرایا گیا تو پتہ چلا کہ عالیہ کی پنڈلی کا جوڑ ٹوٹا ہے۔ بالی وڈ حسینہ اپنا پاؤں ہلانے سے بھی قاصر ہیں۔ ڈاکٹروں نے عالیہ بھٹ کو دس دن آرام کرنے کی ہدایت کی ہے لیکن عالیہ اس فلم کی پروموشن کو لے کر کوئی رسک نہیں لینا چاہتی وہ اپنی چوٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لینے کو تیار ہیں۔

وقت اشاعت : 09/06/2014 - 12:36:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :