انجلینا جولی جادوگرنی کے روپ میں بھی چھا گئیں، فلم میلفیشنٹ نے باکس آفس لوٹ لیا

منگل 10 جون 2014 12:27

انجلینا جولی جادوگرنی کے روپ میں بھی چھا گئیں، فلم میلفیشنٹ نے باکس آفس لوٹ لیا

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جون 2014ء) ہالی وڈ کی میگا ہیروئن انجلینا جولی اپنی نئی ہٹ فلم ’’میلفیشنٹ‘‘ میں خود ولن بنی ہیں اور باکس آفس رپورٹس بتا رہی ہیں کہ انجلینا کا ولن کا ’’اوتار‘‘ بھی اتنا ہی ہٹ رہا ہے جتنی کامیاب وہ بطور ہیروئن ہیں۔ اس بات کا واضح ثبوت یہ ہے کہ ’’میلفیشنٹ‘‘ ریلیز کے بعد صرف تین دنوں میں 7 کروڑ ڈالر کما کر امریکی باکس آفس پر چھا گئی ہے۔

ویب سائٹ ’باکس آفس‘ کے مطابق، ’میلفیشینٹ‘ والٹ ڈزنی کی 1959ء میں بنائی گئی کامیاب ترین فلم ’سلیپنگ بیوٹی‘ کا نیا روپ ہے جس میں انجلینا جولی نے مکار جادوگرنی کا کردار بہت عمدگی سے نبھایا ہے۔ انجلینا کی خاص بات یہ ہے کہ انھوں نے اپنے کردار میں جو مزاحیہ ٹچ دیا ہے اس نے تھیڑ کا رخ کرنے والے بچوں اور بڑوں سب ہی کے دل موہ لیے ہیں اور دوران فلم بچے ڈرتے ڈرتے ہنس پڑتے ہیں۔

(جاری ہے)

انجلینا جولی نے فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اتنے سال سے سنجیدہ رول کرتے کرتے ا ب وہ کچھ ایسا کرنا چاہتی تھیں جس میں کچھ پاگل پن، کچھ مزہ اور کچھ ہٹ کر ہو اور ’میلفیشینٹ‘ کے کردار نے ان کی یہ خواہش پوری کردی۔ انجلینا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ’میلفیشینٹ‘ کا رول قبول کرنے کے لیے ان کے 6 بچوں نے نہ صرف اصرار کیا بلکہ کیریکٹر کے لیے مخصوص آواز بنانے میں بھی مدد دی اور جب انھوں نے فلم دیکھی تو وہ بہت خوش ہوئے۔

والٹ ڈزنی کو پروڈکشن کی ’میلفیشینٹ‘ 200 ملین ڈالرز سے تیار کی گئی ہے جو جمعے کو امریکا بھر میں ریلیز کی گئی۔

ایک اور انٹرویو میں انجلینا جولی نے کہا ہے کہ دوسروں کی مدد کرکے مجھے بہت خوشی ہوتی ہے، ایک وقت ایسا بھی تھا جب مجھے صرف اپنے دکھ اور مسائل بارے تشویش رہتی تھی۔ انھوں نے کہا کہ اس کے بعد میں نے ایسی جگہوں کا سفر کیا جہاں کے لوگ بے پناہ مشکلات سے دو چار تھے۔

اس سلسلے میں اپنا پہلا دورہ میں نے ایسی جنگ زدہ جگہ کا کیا جہاں کے متاثرین کو حقیقت میں لوگوں کی معاونت کی ضرورت تھی، وہاں ایسے بچے اور والدین رہتے تھے جنھیں اپنے ماں باپ یا پھر والدین کو اپنے بچوں کا بالکل بھی پتہ نہیں تھا۔ انھوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو دیکھ کر میں اپنے دکھ اور تکالیف بھول گئی اور پھر جب میں نے ان کی معاونت شروع کی تو مجھے بے پناہ خوشی محسوس ہوئی۔

وقت اشاعت : 10/06/2014 - 12:27:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :