مسلم مذہب محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیتا ہے ، مہیش بھٹ ،پاکستان اور بھارت کے عوام ایک دوسرے کیلئے درد دل رکھتے ہیں ، کئی بار پاکستان آچکا ہوں ، بار بار پاکستان آنے کو دل چاہتا ہے بھارتی ہدایتکار،پاکستان کے ایک درجن سے زائد فنکاروں کو بھارت میں متعارف کراچکا ہوں ،میرا کے رویئے کو انڈو پاک میں کوئی نہیں سمجھ سکا ، انٹرویو

منگل 10 جون 2014 19:54

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جون۔2014ء) بالی ووڈ ہدایتکار مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ رواں سال ایک بار پھر پاکستان آنے کا ارادہ ہے ۔ مسلم مذہب محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیتا ہے ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام ایک دوسرے کے لیے درد دل رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار پاکستان آچکا ہوں اس سے پاکستان کے لیے میری محبت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مشترکہ فلمسازی کو پروان چڑھانے کے لیے مسلسل رابطوں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں سرحدوں کا فرق ہے ورنہ رہن سہن اور لوگ ایک جیسے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں پاکستان گیا وہاں کہ لوگوں نے محبت کی انتہا کردی جس سے دل کو بہت سکون ملا اور بار بار پاکستان آنے کی خواہش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایک درجن سے زائد فنکاروں کو بھارت میں متعارف کراچکا ہوں انہوں نے کہا کہ میرا کے رویئے کو انڈو پاک میں کوئی نہیں سمجھ سکا وہ سمجھ سے بالاتر ہیں ۔

وقت اشاعت : 10/06/2014 - 19:54:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :