کترینہ کیف نئی فلم ’’بینگ بینگ‘‘ میں لڑتی جھگڑتی نظر آئیں گی

منگل 17 جون 2014 14:03

کترینہ کیف نئی فلم ’’بینگ بینگ‘‘ میں لڑتی جھگڑتی نظر آئیں گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جون 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اپنی نئی آنے والی فلم ’’بینگ بینگ‘‘ میں بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گی۔ وہ روایتی رومانوی انداز سے ہٹ کر اس فلم میں لڑائی مارکٹائی والا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم ’’بینگ بینگ‘‘ میں کترینہ کیف کے مدمقابل اداکار ہریتک روشن ہیں۔

کترینہ کیف اس فلم میں تقریباً تمام اسٹنٹ بھی خود ہی کر رہی ہیں جب کہ وہ اپنا جھگڑالو کردار والے شوق کو پورا کرنے کے لیے مسلسل ٹریننگ بھی لے رہی ہیں۔ اداکارہ نے اس فلم میں اپنے اس نئے انداز کو متعارف کروانے کے لیے خوب محنت بھی کی ہے۔ کترینہ نے جاندار اداکاری کے لیے سیلف ڈیفنس ٹیکنیک کے کئی گُر بھی سیکھے ہیں تاکہ اپنے کردار کو بھرپور طریقے سے سرانجام دے سکے۔

(جاری ہے)

کترینہ نے ٹریننگ کے دوران ماہرین سے جوڈو، ریسلنگ اور اسی طرح کا ملتا جلتا کشتی کا فن ’’گریپلنگ‘‘ بھی سیکھا ہے جس میں کراومیگا بھی شامل ہے جو کہ ایک قسم کا اسرائیلی ریسلنگ کا انداز ہے۔ اس تمام تر تیاری کے بعد کترینہ کیف اب بالی ووڈ ٹاؤن کی نئی فلم ’’بینگ بینگ‘‘ میں بھرپور ایکشن میں بھی نظر آئیں گی۔ کترینہ کیف نے قبل ازیں 2012ء میں ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ اور پھر 2013ء میں فلم ’’دھوم‘‘ میں بھی اس طرح کا کردار ادا کر چکی ہیں۔

برطانوی نژاد بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے صرف 14 سال کی عمر میں پہلی مرتبہ ماڈلنگ شروع کی تھی اور جلد ہی لندن میں ہونے والے ایک فیشن شو کیزاد گیوسٹیڈ میں بہترین فیشن ماڈل کے انداز میں سامنے آنے پر اسے فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی جس کے بعد اداکارہ نے 2003ء میں ’’بوم‘‘ فلم میں پہلی مرتبہ اداکاری کی۔ اس دوران فلم کی بھارت میں شوٹنگ کے دوران کترینہ کو ماڈلنگ کے مزید مواقع مل گئے اور اس دوران ہی اسے 2004ء ایک تیلگو فلم ’’مالیسواری‘‘ میں اداکاری کی جوکہ ہٹ ہوگئی۔ پھر کترینہ پر بالی ووڈ کے بھی دروازے کھل گئے اور 2005ء میں آنے والی فلم ’’میں نے پیار کیوں کیا؟‘‘ سے لے کر اب تک وہ کامیابی کی ہر دہلیز پار کرتی آ رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 17/06/2014 - 14:03:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :