بالی وڈ اداکارہ عالیہ بٹ نے والدہ کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے فلمی مصروفیات سے عارضی طور پر وقفہ لے لیا

ہفتہ 21 جون 2014 13:09

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بٹ نے والدہ کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے فلمی مصروفیات سے عارضی طور پر وقفہ لے لیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21جون 2014ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بٹ نے والدہ کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے فلمی مصروفیات سے عارضی طور پر وقفہ لے لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ کی حال میں ریلیز ہونیوالی فلمیں ” ٹو اسٹیٹس “ اور ” ہائی وے “ ہیں ان کی نئی فلم ہمپٹی شرما کی دلہنیا “ کا ٹریلر اور میوزک جاری ہوچکے ہیں اور فلم جلد ہی ریلیز ہو جائیگی۔ اداکارہ نے فلمی مصروفیات سے عارضی وقفہ لے لیا ہے یہ وقت وہ اپنی والدہ کے ساتھ گزاریں گی اداکارہ ان دنوں والدہ کے ہمراہ کوہ پیمائی کر رہی ہیں جو ان کا اور ان کی والدہ کا پسندیدہ مشغلہ ہے ۔ اداکارہ نے سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر والدہ کے ہمراہ کوہ پیمائی کرتے ہوئے تصاریر بھی جاری کیں۔

وقت اشاعت : 21/06/2014 - 13:09:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :