سلمان کی فلم کک کا پہلا گانا "جمعے کی رات" ریلیز

ہفتہ 21 جون 2014 23:33

سلمان کی فلم کک کا پہلا گانا "جمعے کی رات" ریلیز

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین. 21 جون 2014) بالی ووڈ فلم کک کا پہلا گانا ”جمعے کی رات” جاری کر دیا گیا۔ کچھ ہی روز قبل بالی ووڈ فلم کک کا پہلا ٹریلر جاری کیا گیا تھا جس نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی اور اب فلم کا پہلا گانا جاری کر دیا گیا ہے جسکا نام جمعے کی رات ہے۔

(جاری ہے)

اس گانے میں سلمان خان اور جیکولین اپنے جلوے بکھیرتے نظر آئیں گے۔ اس گانے کے کوریوگرافر احمد خان ہیں۔ خبروں کے مطابق فلم کا ایک اور گانا جو کہ قوالی کی طرز پر ہو گا جلد ہی جاری کیا جائے گا، جسے ہیمش ریشمیاں کمپوز کریں گے۔ کک کے مرکزی کرداروں میں سلمان اور جیکولین کے علاوہ رندیپ ہودا اور نوازالدین صدیقی بھی شامل ہیں۔ کک اس عید پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 21/06/2014 - 23:33:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :