فلم دھوم تھری پر اسکرپٹ چوری کرنے کا الزام عائد

پیر 23 جون 2014 16:58

فلم دھوم تھری پر اسکرپٹ چوری کرنے کا الزام عائد

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جون 2014ء) بالی وڈ فلم انڈسٹری میں مالی اعتبار سے دنیا کی سب سے کامیاب فلم دھوم تھری کے حوالے سے نیا اانکشاف ہوا ہے جہاں ایک شخص نے یش راج فلم پر اسکرپٹ چوری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔گزشتہ سال ریلیز ہونے والی مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی ہٹ فلم "دھوم تھری" بھی چوری کی فلم نکلی جہاں ایک گمنام شخص نے فلم کا اسکرپٹ اپنا ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ہندوستانی تاریخ کی کامیاب ترین فلم قرار دی جانے والی دھوم تھری نے ریکارڈ بزنس کرتے ہوئے پانچ سو کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔یہ بالی وڈ سینما انڈسٹری کی پہلی مووی تھی جس نے پانچ سو کروڑ روپے کمائے۔تاہم منسوب حیدر نامی شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ دھوم تھری کی کہانی انہوں نے لکھی جو فلم کے پروڈکشن ہاوٴس نے چرالی ہے۔ایک مشہور ہندوستانی روزنامہ کے مطابق فلم دیکھنے کے بعد حیدر نے یش راج فلم کے پروڈکش ہاوٴس فون کیا جہاں سیکرٹری نے انہیں ای میل کرنے کی ہدایت کی لیکن کئی دن گزرنے کے باوجود پروڈکشن ہاوٴس نے ان سے کوئی رابطہ نہ کیا۔

وقت اشاعت : 23/06/2014 - 16:58:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :